اسلام آبادۃاخبار خیبر) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کیا اور خود ہی منتشر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ختم ہوگی جس کے بعد ۔ڈی چوک اور بلیو ایریا کے پاس پارٹی کے ورکرز خود منتشر ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزيراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے پشاور روانگی کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا اور کوئی رہنما بھی وہاں پر نہیں پہنچا۔ جس کے بعد کارکن مایوس ہوئے اور واپس لوٹنے لگے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بعد پلان بی پر عمل کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ڈی چوک پر مظاہرین کی قیادت کی ہدایت کی تھی تاہم اعظم سواتی سمیت مرکزی قیادت ورکرز کو کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہ کرسکی۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان رات گئے تک پارٹی قیادت کے آنے اور لائحہ عمل دینے کیلئے انتظار کرتے رہے لیکن پارٹی قیادت کے نہ پہنچنے یا ہدایت نہ ملنے پر ت کارکنان بارش کے دوران مزاحمت کے بعد ڈی چوک اور بلیو ایریا سے خود ہی منتشر ہوگئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے چھوڑے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے پکڑ دہکڑ بھی ہوئی اور ڈی چوک کے گردونواح سے پی ٹی آئی سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔