Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    • خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
    • پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اداکار یاسر حسین کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ، خود مختار ساوی کی خدمات کو سراہا
    اہم خبریں

    اداکار یاسر حسین کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ، خود مختار ساوی کی خدمات کو سراہا

    جون 20, 2025Updated:جون 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور مصنف یاسر حسین نے آج خیبر نیٹ ورک کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے نیٹ ورک کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، ادارے کے اراکین سے ملاقات کی اور ادارے کے کام کے انداز کو سراہا۔

    اس موقع پر یاسر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

    "خیبر نیٹ ورک میرے دل کے قریب ہے، کیونکہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسی نیٹ ورک کے چینل ‘کے ٹو ٹی وی’ سے کیا تھا۔ مجھے یہاں آ کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔”

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ خیبر نیٹ ورک انہیں بار بار مدعو کرے تاکہ وہ اس ادارے کا حصہ بن کر اپنی پرانی یادیں تازہ کر سکیں۔ یاسر حسین نے بتایا کہ جب بھی وہ اسلام آباد آتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ خیبر نیٹ ورک کا دورہ ضرور کریں۔

    دورے کے دوران یاسر حسین نے خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ سے ملاقات کی۔ دونوں نے میڈیا، فلاحی سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر یاسر حسین نے خیبر نیٹ ورک سے وابستہ فلاحی ادارے ’خود مختار ساوی‘ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ:

    "خود مختار ساوی، مرحوم مختار حامد راجہ کی فلاحی خدمات کا تسلسل ہے۔ یہ ادارہ ان کی سوچ، جذبے اور عوامی خدمت کے عزم کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں بھی اس مشن کا حصہ ہوں۔”

    بعد ازاں یاسر حسین نے خود مختار ساوی کی صدر محترمہ مریم کیوان سے بھی ملاقات کی اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر یاسر حسین نے خیبر نیٹ ورک کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد دوبارہ اس ادارے کا دورہ کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی گنجائش موجود ہے، کریملن
    Next Article اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلئیر سائٹ اور میزائلوں کے ذخیرے پر حملہ
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.