پشاور میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاک فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول اداروں کے اعلیٰ افسران، حکومتی نمائندگان، علمائے کرام، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، ہندو، عیسائی، اور سکھ برادری کے نمائندگان، تاجران اور آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے ملک کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئی جی ایف سی (نارتھ) اور دیگر فوجی افسران کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔