Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    • معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    • مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    • وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    • پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    شوبز

    دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز

    ستمبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ سے) خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک ہمیشہ اپنے ناظرین کے لیے ایسے ڈرامے پیش کرنے میں منفرد رہا ہے جو بامقصد اور نصیحت آموز ہونے کے ساتھ ساتھ پشتون روایات اور ثقافت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے ہر ڈرامے کو گھر گھر میں شوق سے دیکھا جاتا ہے اور پسندیدگی کی سند ملتی ہے۔

    رواں سہ ماہی میں بھی خیبر ٹی وی بیک وقت تین معیاری ڈرامہ سیریلز پیش کر رہا ہے۔ ان میں سجاد طورو کا "دجوند تصویر”، اشفاق طورو کا "ازغل” اور اظہار بوبی کا "زنجیرونہ” شامل ہیں۔ تینوں ڈراموں میں نامور اداکار اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ایک تازہ سروے کے مطابق "ازغل” 70 فیصد اور "زنجیرونہ” 90 فیصد ناظرین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ناظرین ان ڈراموں کو دل سے پسند کر رہے ہیں۔

    اظہار بوبی کا یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے معاشرے کے حساس مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ "زنجیرونہ” کی کہانی بھی اسی روایت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس ڈرامے میں سود کے مکروہ اور غیرشرعی کاروبار کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مصنف نے یہ واضح کیا ہے کہ سود ایک ایسا گناہ کبیرہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے سختی سے حرام قرار دیا ہے اور سود خور کو باغی کہا ہے۔ اس کے باوجود کچھ عناصر لالچ اور ہوس میں ڈوب کر اس گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اور دولت کے لالچ میں اپنی انسانیت کو بھی بھلا بیٹھتے ہیں۔ "زنجیرونہ” میں دکھایا گیا ہے کہ سود خور کس طرح زر کی ہوس میں شیطان کا روپ دھار لیتا ہے۔

    اس ڈرامے کی کاسٹ میں اصف خان، سلطان حسین، طارق جمال، مینہ شمس، ٹروت علی، توحید اللہ، شیناز پشاوری، نادیہ علی، نادیہ خان، فیمید خان، نیک محمد، بی بی شیرینے اور مرحوم سلیم شوق شامل ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیت رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    Next Article دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
    Web Desk

    Related Posts

    ھیرو جو بھی ھو اسکے ساتھ کام کرنیکا اپنا الگ الگ مزا ھے اصل کام وہ ھوتا ھے جو دل سے کیا جائے۔۔ نیلم منیر

    دسمبر 29, 2025

    میری ماں باپ کے درمیان علیحدگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا باپ کی کمی کبھی فراموش نہیں کی۔۔۔ عتیقہ اوجھل

    دسمبر 27, 2025

    کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026

     کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔

    جنوری 9, 2026

    معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.