بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں جس کے باعث تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں ۔
لیویز حکام کے مطابق ژوب میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔
لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جاں بحق افرادکا تعلق ملتان سے بتایا جاریا ہے، حکام نے بتایا کہ تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
دوسری جانب ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی ندی میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے تین افراد کو لیویز اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا ۔