Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ
    • باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی
    • کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
    • ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی
    • عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا
    • شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک
    • 9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئی ایم ایف ڈیل: 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگیں گے
    اہم خبریں

    آئی ایم ایف ڈیل: 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگیں گے

    فروری 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانا ہوں گے جس کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کل رات تک ہر چیز کو باہمی طور پر طے کرلیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی)کی دستاویز ہمیں دے کر جائیں، معاہدے طے پانے کے بعد طریقہ کار کے تحت آئی ایم ایف کو تفصیل دینی ہوتی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج صبح مل گیا ہے، اب پیر کو ورچوئل میٹنگ ہوگی جس میں چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے، حکومت اور معاشی ٹیم آئی ایم ایف سے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے تگ و دو کررہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کے پروگرام پر عملدرآمد کررہی ہے، یہ پروگرام عمران خان کا ہے، اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے، وزیراعظم نے بھی کہا ہےکہ ہم آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج میں 170 ارب کے ٹیکسز لگانا ہوں گے اس میں حتی الامکان کوشش ہےکہ کوئی ایسا ٹیکس نہ لگے جو ڈائریکٹ عام آدمی پر بوجھ بنے، نئے ٹیکسز کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا، اب اس حوالے سے آرڈیننس یا بل کے معاملات دیکھیں گے، یہ 170 ارب روپے اسی مالی سال میں پورے کرنا ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر میں اصلاحات ہیں وہ کابینہ کے ذریعے طے ہوئی ہیں اس پر عمل کریں گے، اس میں ضروری کام آگے کا فلو روکنا ہے جب کہ گیس کے سیکٹر میں بھی گردشی قرضے کو مزید روکنا ہے، ان ٹارگٹڈ سبسڈیز کو منی مائز کریں گے، گیس کے سرکلر ڈیٹ کے فلو کو بھی زیرو کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی کمٹمنٹ پوری ہوچکی ہے، پیٹرول پر 50 روپے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں اور ڈیزل پر 40 روپے کی کمٹمنٹ پوری کرچکے، اب اس پر بقیہ دس روپے 5،5 روپے کرکے پورا کریں گے، بے نظیر انکم سپورٹ میں طے کیا ہےکہ 360 ارب سے حکومت 400 ارب پر لے کر جائے گی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق ہےکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس نہیں ہوگا، جہاں تک جی ایس ٹی کی بات ہے تو وہ 170 ارب کے ٹیکسز میں شامل ہیں۔  ایل سیز کے معاملے پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سات ملین ڈالر آنے دیں تو سب بزنس شروع ہوجائے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کر دیا گیا
    Next Article کوہلو بلوچستان: دھماکے میں دو فوجی افسر شہید
    Web Desk

    Related Posts

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    جولائی 4, 2025

    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    جولائی 4, 2025

    کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ

    جولائی 4, 2025

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    جولائی 4, 2025

    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    جولائی 4, 2025

    کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    جولائی 4, 2025

    ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.