Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
    • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
    • امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
    • سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!
    • پاکستان سُپرلیگ کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
    • پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہے، اسحاق ڈار
    • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحےکو 8 برس بیت گئے
    اہم خبریں

    آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحےکو 8 برس بیت گئے

    دسمبر 16, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکو آٹھ برس بیت گئے، 8 سال قبل سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    16 دسمبر 2014 کو ملکی تاریخ کا المناک واقعہ رونما ہوا، علم دشمن چھ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پہنچے اور دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے۔ جدید اسلحہ سے لیس پیرا ملٹری فورسز کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے طلباء پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی، جس سے معصوم طالب علم اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے۔

    درندہ صفت دہشتگردوں کے حملے میں 122 معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید ہوئے، شہداء میں اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی بھی شامل ہیں جنہوں نے حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بچوں کو اسکول سے نکالا۔

    دہشتگردوں سے مقابلے میں دو افسروں سمیت نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث چھ دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل پایا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

    سانحہ اے پی ایس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

    شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے، پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچمن بارڈر: افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ،15 زخمی
    Next Article پنجاب اسمبلی: مونس نے عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
    Web Desk

    Related Posts

    نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار

    جون 4, 2025

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    جون 4, 2025

    امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار

    جون 4, 2025

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    جون 4, 2025

    امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 4, 2025

    قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

    جون 4, 2025

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!

    جون 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.