Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل
    • امریکہ ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی
    • کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ
    • اظہار بوبی کا ڈرامہ سیریل "زنزیرونہ” پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول
    • ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری، پشاور کی عوام کا ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ
    • خیبر پختونخوا: سرحدی استحکام، اقتصادی امکانات ، گورنر کنڈی۔ تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • امریکا ایران فوجی کشیدگی میں خطرناک اضافہ، مشرق وسطیٰ میں میزائل حملے اور تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی صدر کا ایران کی 48 اہم شخصیات کو شہید کرنے کا دعویٰ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انگلینڈ ٹی ٹونٹی کا نیا عالمی چیمپئن، فائنل میں پاکستان کو شکست
    اہم خبریں

    انگلینڈ ٹی ٹونٹی کا نیا عالمی چیمپئن، فائنل میں پاکستان کو شکست

    نومبر 14, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

    پاکستان کی اننگز:

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر 32 اور افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود  38،  محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔

    انگلینڈ کی اننگز:

    انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا،ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حارث رؤف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آؤٹ کردیا۔ اس موقع پر  بین اسٹوکس وکٹ پر جمے رہے اور  انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ جوز بٹلر نے 26 اور ہیری بروک نے 20 رنزبنائے، معین علی 19 اور فل سالٹ 10 رنزبناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتا ہے، انگلینڈ نے 2010 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اورہنگری کا دفاعی شعبہ میں تعاون کوفروغ دینے کیلئے معاہدہ طے
    Next Article سوات اور مالم جبہ میں برفباری
    Web Desk

    Related Posts

    سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل

    مارچ 2, 2026

    امریکہ ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی

    مارچ 2, 2026

    کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ

    مارچ 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ضروری خدمات معطل

    مارچ 2, 2026

    امریکہ ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی

    مارچ 2, 2026

    کویت میں متعدد امریکی فوجی طیارے تباہ

    مارچ 2, 2026

    اظہار بوبی کا ڈرامہ سیریل "زنزیرونہ” پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول

    مارچ 2, 2026

    ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری، پشاور کی عوام کا ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ

    مارچ 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.