کرائسسٹ چرچ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ستائیس سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں261 اننگز صَرف کی تھیں۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔ انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔
منگل, دسمبر 30, 2025
بریکنگ نیوز
- سہیل آفریدی صاحب آپکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہےاور بار بار ہوتا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
- باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، میجر عدیل زمان شہید
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور، نامناسب رویے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا
- خیبرٹیلی ویژن کو دنیا بھر کے پشتونوں نے اپنا فیملی چینل تسلیم کیا ھے ۔۔۔۔ جمشید علیخان کا آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کی تقریب سے خطاب۔۔۔۔۔
- پشاور میں طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے حاصل کئے؟
- افغان عوام کسی کے لیے خطرہ نہیں بننا چاہتے، سراج الدین حقانی
- ھیرو جو بھی ھو اسکے ساتھ کام کرنیکا اپنا الگ الگ مزا ھے اصل کام وہ ھوتا ھے جو دل سے کیا جائے۔۔ نیلم منیر
- فنکاروں کو وفاقی حکومت فنڈز کب جاری کریگی ھماری حق تلفی نہ کی جائے۔ احمد سجاد۔۔

