اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلئے تحفہ ہے۔ دسمبر میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی۔ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی۔ دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا۔ تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ تیل کی قیمت، ڈالر کی قدر اور بجلی کی طلب میں کمی کے باعث فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیئے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جو تھر کے کوئلہ سے چل رہا ہے۔ اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ اب تھر کول سے بجلی کی پیداوار990 میگاواٹ ہے۔ اس سے پہلے اینگرو تھرکول منصوبہ سے 2019 میں 660 میگاواٹ پیداوار شروع ہوئی تھی۔ دسمبر میں تھر نووا کے منصوبہ سے 330 میگاواٹ کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ جس کے بعد مجموعی طور پر دسمبر میں 1320 میگاواٹ بجلی تھر کے کوئلہ سے پیدا ہو گی۔ شنگھائی الیکٹرک کا کوئلہ سے چلنے والا پاور پلانٹ جو چار سال سے بدنیتی کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا۔ وہ بھی اگلے سال 1320 میگاواٹ پیداوار شروع کر دے گا۔ اگلے موسم گرما تک تھرکول سے2640 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ اسے 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بلاک ون اور ٹو میں مائننگ شروع ہے۔ وزیراعظم نے خواتین ڈمپر ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی۔ تھر پارکر جہاں غربت زیادہ تھی نواز شریف اور آصف زرداری کی مشترکہ کاوش سے جلد ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو جائے گا۔ وہاں پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پچھلے ہفتہ ایک منصوبہ کی منظوری دی تھی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اسلام کوٹ سے حیدرآباد تک ریلوے لائن بچھائیں گی۔ یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جس سے پورے ملک میں مقامی اور سستا کوئلہ ریل کے ذریعے پہنچایا جا سکے گا۔
جمعرات, جنوری 23, 2025
بریکنگ نیوز
- ضلع کرم کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے ،امن جرگہ پھر بلانے کا فیصلہ
- خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کا کل پھر دھرنا دینے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں!
- لاھور میرا دوسرا گھر ھے ۔ نصیرالدین شاہ
- خیبر پختونخواہ محکمہ بلدیات میں 9 نائب قاصدوں کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف
- نائن الیون ہائی جیکروں میں ایک بھی پاکستانی نہیں تھا لیکن دھمکی پاکستان کو ملی،ڈاکٹر نسیم اشرف کا خیبرنیوزکو انٹرویو
- کرم: بگن میں 3روز سے جاری آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
- افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام