Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری
    • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
    • پاکستان کویت تعلقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں میں آپریشن کامیاب: 25 دہشتگرد ہلاک،7 نے ہتھیار ڈال دیے
    اہم خبریں

    بنوں میں آپریشن کامیاب: 25 دہشتگرد ہلاک،7 نے ہتھیار ڈال دیے

    دسمبر 21, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے،7 نے سرنڈر کیا جبکہ 3 فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں زیر تفتیش 35 دہشگرد موجود تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا، سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی،زیرتفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیار چھین کر فائرنگ کی تھی،دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے،فرارکی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے 7 نے سرنڈر کیا جبکہ 3 فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے، اس کے علاوہ آپریشن میں پاک فوج کا ایک صوبیدار اور 2 سپاہی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مغربی سرحد سے دہشت گردی کی جوتازہ لہر ہے اسے ابھرنے نہیں دیا جائے گا، جو ہمارے خلاف آئے گا اس کا سر کچل دیں گے۔

    اس کے علاوہ میجر جنرل احمد شریف نے تحریک طالبان پاکستان سے متعلق پالیسی بھی دوٹوک انداز سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے جتھے یا دہشت گرد گروہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت کی رٹ ہرصورت قائم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد ہلاک
    Next Article نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی ہوں گے، وزیراعظم نے منظوری دیدی
    Web Desk

    Related Posts

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری

    مئی 2, 2026

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش

    مئی 2, 2026

    فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.