چاغی(ویب ڈیسک)نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کر دی۔ بعدازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ شب دالبندین میں قتل کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث پاکستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ بند ہے۔ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں نامزد 5 افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان ضلع چاغی میں اپنی رٹ یقینی بنائے۔
بعدازاں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی چاغی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔ پاک ایران شاہراہ بحال کر دی ہے۔
اتوار, اگست 31, 2025
بریکنگ نیوز
- سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست
- پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
- پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
- دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
- وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
- سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
- کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق