اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔
سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ ان کا موکل رانا تنویر عمر قید کی سزا پوری کر چکا ہے۔ سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ عمر قید کی مدت 14 سال ہے۔ میرے موکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردیں۔ سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رانا تنویر حسین کو31 دسمبر2003 کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر رانا تنویر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق و پنجاب کی اپیلیں خارج کر دیں۔
جمعرات, دسمبر 11, 2025
بریکنگ نیوز
- امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اَپ گریڈیشن کےلیے 686 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
- آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے، بلاول بھٹو زرداری
- آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
- ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
- فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف
- بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری، تین بڑے نام شامل

