اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔
وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت سینئر عسکری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر غور جبکہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے خدشات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
منگل, اپریل 8, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، آئی ایم ایف قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتے ہیں، وزیراعظم
- شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
- ٹرائل کورٹ 9 مئی سے متعلق کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کا حکم
- ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے بلوچستان کے دور آفتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
- امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانیوں سمیت 400 طلبہ کے ویزے منسوخ
- پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا،اسحاق ڈار
- امريکہ اور پاکستان کا افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
- کاٹلنگ میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور ماضی کے آپریشنز کی روداد!