اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔
بدھ, جنوری 1, 2025
بریکنگ نیوز
- کرم معاملے میں بڑی پیشرفت، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے
- محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی دس گاڑیاں سرکاری ریکارڈ سے غائب،سات گاڑیاں غیر قانونی طور پر الاٹ کئے گئے
- 2024 عالمی سطح پر جنگ، قتل و غارت اور قحط کا بے رحم سال رہا
- پاکستان کا اقتصادی تبدیلی کی طرف ایک اور جرات مندانہ قدم ،ساتویں زرعی مردم شماری کا آغاز
- عالمی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو بےنقاب کردیا
- نئے سال پر پہلی اچھی خبر، پاکستان 2 سال کے لئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا
- سال 2024 تلخ و شیریں یادوں کيساتھ الوداع،نئی امیدوں کے ساتھ خوش آمدید 2025
- نئے سال کا تحفہ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا