پشاور(رشید آفاق)صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا نے نمک منڈی سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح کردیا۔ نمک منڈی پارکنگ پلازہ کے افتتاح پر پی ڈی اے اور ضلعی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔
ترجمان میٹروپولٹین کارپوریشن پشاور نے بتایا ہے کہ میٹرو پولیٹن گورنمنٹ نے میئر پشاور زبیر علی کے سکائی لائن پارکنگ پلازے کا افتتاح تین بجے کرنے کا اعلان کیا۔ پی ڈی اے نے وزیر بلدیات فیصل امین کی پارکنگ پلازے کا افتتاح 2 بجے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی اور ضلعی حکومت کی جانب سے افتتاح کے حوالے سے دعوت نامے میں بار بار تبدیلی کی گئی۔
پلازے کا سنگ بنیاد 2019 میں سابق ناظم پشاور نے رکھا تھا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پلازے میں 116 دکانیں ،200 گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے پلازے کی بنیاد رکھی تھی افتتاح کا حق بھی ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلازے سے عوام کو بہتر سہولت میسر ہونگی۔ جبکہ پلازے کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی میں رش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
بدھ, فروری 5, 2025
بریکنگ نیوز
- کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 7 زخمی
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کرنے کا اعلان کردیا
- خان صاحب اب ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیں !
- کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق