Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے
    • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
    • مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
    • پاکستان کا اقوام متحدہ میں دو ٹوک موقف: جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ
    • سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان نے معاملہ دوبارہ عالمی فورم پر اٹھا دیا، بھارتی اقدام اشتعال انگیز قرار
    • بلوچستان: ضلع مستونگ میں کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » علیم خان کے بعد ترین گروپ نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید کر دی
    اہم خبریں

    علیم خان کے بعد ترین گروپ نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید کر دی

    جنوری 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے بھی نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر لی ہے، وسطی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدانوں کا نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے علیم خان، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور گروپ کے افراد سے رابطے کیے گئے ہیں۔

    تاہم اب اس حوالے سے علیم خان کا بیان سامنے آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے، میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہونے جا رہا۔

    علیم خان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں ہے، ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا نہ حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے، بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں، اس وقت سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بھی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کردی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور سے دو بار ملاقات کی، انہوں نے سابق گورنر کو کواپنےبیٹے کے گھر میں ملاقات میں دعوت دی۔ اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاست کیلئے مشاورت جاری ہے، چوہدری شجاعت سے دوبارملاقات ہوئی، سیاسی حالات پرتبادلہ خیال بھی ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کی پنجاب اسمبلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی
    Next Article پشاور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رکن اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 24, 2026

    خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے

    جولائی 24, 2026

    اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

    جولائی 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 24, 2026

    خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے

    جولائی 24, 2026

    اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

    جولائی 24, 2026

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026

    وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

    جولائی 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.