Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا
    اہم خبریں

    فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا

    جنوری 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں 27 جنوری کو دوبارہ پیش  کرنے کا حکم دیا۔

    ڈیوٹی مجسٹریٹ نویدخان نے دو صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کچھ گھنٹے قبل فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔  عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل  کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی  پیشی کیلئے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔ رش ہونے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث کمرہ عدالت تبدیل کیا گیا۔ مجسٹریٹ نوید خان کا کہنا تھاکہ کورٹ روم دوسرے فلورپر ہے، مشکلات ہوں گی، شبیر بھٹی کی عدالت گراؤنڈ فلور پر ہے آسانی ہو گی۔

    سماعت شروع ہونے پر فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا جس پر پی ٹی آئی کے وکلاء نے ان کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ فواد نےکہا الیکشن کمیشن کی حالت اس وقت منشی کی ہے۔ اس پر فواد چوہدری نے لقمہ دیا کہ تو الیکشن کمیشن کی حالت منشی کی ہوئی ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کو لقمہ دینے سے ٹوک دیا۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانےکےتمام اختیارات ہیں، سوچےسمجھے منصوبےکےتحت الیکشن کمیشن کوٹارگٹ کیاجارہاہے، فواد چوہدری کی تقریر کا مقصد سب کواکساناتھا، انہوں نے کہا الیکشن کمیشن والوں کےگھروں تک پہنچیں گے، تقریر کا مقصد الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت کو فروغ دینا تھا۔

    وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف کافی الیکٹرانک مواد موجود ہے، میں الزامات پڑھ رہا تھاتو وہ ان شاءاللہ، ماشاءاللہ کہہ رہےتھے، انہوں نے جو تقریرمیں کہاوہ انہوں نےمانابھی ہے، کیا فواد چوہدری سے متعلق فیصلہ کرنا درست نہیں؟ ان کی تقریر کے پیچھے لوگوں کا پتا کرنا ہے، ان کی تقریر کے پیچھے مہم چل رہی ہے، فواد سے ان کے بیان پر پولیس کو ابھی تفتیش کرنی ہے۔ فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بغاوت کی دفعہ بھی لگادی گئی ہے، میرے خلاف تو مقدمہ بنتاہی نہیں ہے، ایسے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی، کوئی تنقید نہیں کر پائے گا، اگر الیکشن کمیشن پرتنقیدنہیں کرسکتے تو مطلب کسی پر تنقید نہیں کرسکتے، مدعی وکیل کا مطلب ہےکہ تنقید کرنا بغاوت ہے، میں تقریر کر ہی نہیں رہاتھا، میں میڈیا ٹاک کررہا تھا، میری باتیں غلط کوٹ کی گئی ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں نگران کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈلاک برقرار
    Next Article خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل پا گئی
    Web Desk

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.