Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟
    • 18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان
    • چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا
    • پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
    • ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
    • فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم
    • امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے
    اہم خبریں

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے

    جنوری 3, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلےکرلیےگئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیےگئے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،کمیٹی کو مجموعی سکیورٹی صورت حال اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریف کیا گیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹیں گے، پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار  رکھی جائےگی، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جامع ‘قومی سلامتی’ معاشی سلامتی کے گردگھومتی ہے،معاشی آزادی کے بغیر ملکی خود مختاری یا وقار دباؤ میں آتا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص سی ٹی ڈی کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ کے معیار تک لایا جائےگا،کسی بھی ملک کودہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی، پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ زراعت کی پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اضافے کے لیے توجہ مرکوز کی جائےگی، درآمدات میں توازن لانےکے لیے اقدامات کرنے پربھی اتفاق کیا گیا،کرنسی کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کے لیے اقدامات پربھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے کمیٹی کو حکومت کے معاشی استحکام کے روڈ میپ کے بارے میں بریف کیا، وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کی صورت حال پر بھی بریف کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی، سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائےگی، صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بھرپور طریقے سے بحال کیا جارہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع
    Next Article حکومت نے پیٹرولیم لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کا منصوبہ بنا لیا
    Web Desk

    Related Posts

    اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟

    اپریل 14, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026

    چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا

    اپریل 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟

    اپریل 14, 2026

    18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان

    اپریل 14, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026

    چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا

    اپریل 14, 2026

    پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.