اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔ اب کسی مزید رکن کا استعفی منظور نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کر چکے ہیں۔ سپیکر نے استعفے سے متعلق فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں این اے-22 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے-24 چارسدہ 2 سے فضل محمد خان، این اے-31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے-45 کرم ون سے فخرزمان خان شامل تھے۔
پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں این اے-108 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے اعجاز احمد شاہ، این اے-237 ملیر 2 سے جمیل احمد خان، این اے-239 کورنگی کراچی ون سے محمد اکرم چیمہ، این اے-246 کراچی جنوبی ون سے عبدالشکور شاد بھی شامل ہیں۔ سپیکر نے خواتین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کرلیے تھے۔
دو مخصوص نشستیں دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں۔ تاہم باقی نو حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا تو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ جس کے بعد آٹھ حلقوں میں الیکشن ہوئے۔ ان آٹھ حلقوں میں سے 7 حلقے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بطور امیدوار جیت لیے۔ ایک الیکشن کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی جیتنے میں سرخرو ہوئی۔
منگل, اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟
- 18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان
- ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان
- چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا
- پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
- ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم
- امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا

