سلہٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنز ایشیاکپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی۔ پاکستانی باؤلر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں۔ انوشکا سنجیوانی نے26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر ندا ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا ، کپتان بسمہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ ندا ڈار نے آخر تک میچ جتوانے کی کوشش کی۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان ایک رن سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جمعہ, ستمبر 12, 2025
بریکنگ نیوز
- سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی
- پاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا
- افغان حکومت کا بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث
- خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو
- آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات
- پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا
- اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب