Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں انتشار کیلئے بھارت افغان سرزمین استعمال کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

افغانستان میں انتشار کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار کیلئے بھارت افغان سرزمین استعمال کرنا چاہتا ہے،  پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری2020 کے فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان ميں وہ ہی حکومت کرسکتا ہے، جسے وہاں کی عوام چاہيں۔ افغانستان ميں کوئی بھی حکومت بنے گی پاکستان اس کا ساتھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، افغانستان سے لوگ تجارت کیلئے کلکتہ جاتے تھے، اس خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں، افغانستان کو ہر دور میں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، عوامی روابط سے باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، افغانستان میں انتشار کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، انسان ماضی سے سیکھتا ہے، رہتا نہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے، بیرونی دباؤ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی، افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خدشات ہیں، بھارت افغانستان کو ملک ميں انتشار پھيلانے کيلئے استعمال کرے گا ليکن پاکستان نے فيصلہ کرليا ہے کہ وہ ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.