پشاور میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر چترال کا رہائشی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ گڑھی قمردین میں رہزنوں نے گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر راہگیر بچہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گینگ کے سرغنہ شکیل احمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور اس سے آلٹو کار بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی رورل ظفر احمد خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔