Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔
    • درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
    • برن یونٹ اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ پشاور صوبہ بھر کے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراھم کررھا ھے۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ۔
    • رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ‘پنجاب،کے پی الیکشن کا از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا’، جسٹس اطہرمن اللہ
    اہم خبریں

    ‘پنجاب،کے پی الیکشن کا از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا’، جسٹس اطہرمن اللہ

    اپریل 7, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ 25 صفحات پر مشتمل ہے۔

     تفصیلی نوٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نےکہا ہےکہ سیاست دان مناسب فورمز کے بجائے عدالت میں تنازعات لانے سے ہارتے یا جیتتے ہیں لیکن عدالت ہرصورت ہار جاتی ہے، سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو  اپنی انا ایک طرف رکھ کر آئینی ذمہ داریوں کو  پورا کرنا چاہیے۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ نے ماضی سےکوئی سبق نہیں سیکھا،  ملک ایک سیاسی اور آئینی بحران کے دہانے پرکھڑا ہے،  وقت آگیا ہےکہ تمام ذمہ دار  ایک قدم پیچھےہٹیں اور کچھ خود شناسی کا سہارا لیں۔

    تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہےکہ پنجاب،کے پی انتخابات کی تاریخ کا ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے، درخواستوں اور  از خود نوٹس کو  خارج کرنےکی تین بنیادی وجوہات ہیں،  فل کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 184 تھری کے استعمال کے بنیادی اصولوں کی پابندی بینچ پرلازم تھی، عدالت کو اپنی غیر جانبداری کے لیے سیاسی جماعتوں کے مفادات کے معاملات پر احتیاط برتنی چاہیے، عدالت کو سیاسی درخواست گزار کا طرز عمل اور نیک نیتی بھی دیکھنی چاہیے، درخواست گزاروں کا رویہ اس بات کا متقاضی نہیں کہ 184/3کا اختیار سماعت استعمال کیا جائے۔

    تفصیلی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب،کے پی الیکشن کا از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، میں جسٹس منصور علی شاہ  اور  جسٹس جمال مندوخیل کی رائے سے متفق ہوں، سپریم کورٹ مسلسل سیاسی تنازعات کے حل کا مرکز بنی ہوئی ہے، 27 فروری کو  چائےکےکمرے میں اتفاق رائے ہوا کہ میں بینچ میں بیٹھوں گا، 23 فروری کی سماعت کے حکم میں جسٹس یحیٰی آفریدی کا الگ نوٹ بھی تھا، جسٹس یحیٰی آفریدی نے ناقابل سماعت ہونےکی بنیاد پر ازخود نوٹس اور  درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکالعدم بی این اے کا بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام گرفتار
    Next Article صدر مملکت نے سپریم کورٹ سے متعلق بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا
    Web Desk

    Related Posts

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025

    وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔

    نومبر 18, 2025

    درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 

    نومبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.