مردان/ کاٹلنگ (امان اللہ حبیب) واپڈا اہلکار کا کارنامہ محکمہ واپڈا کیلئے جگ ہنسائی کا موجب بن گیا۔ بجلی بل میں میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ چارپائی کی تصویر لگا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واپڈا کی طرف سے موصول ہونیوالے بجلی کے بل پر میٹر یونٹ کی تصویر کی جگہ۔ ایک چار پائی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔
صارف نے بجلی کے بل کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر مختلف صارفین مزاحیہ اور واپڈا پر تنقیدی تبصرے کررہے ہیں۔
دوسری جانب ادارے کی جانب سے ابھی تک اس تصویر پر کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔ جب خیبر نیوز کے مقامی نمائندے واپڈا دفتر کال کی تو یہ جواب دیا گیا کہ تمام افسران نماز جمعہ کےلئے گئے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں رابطے کرنے پر بھی متعلقہ دفتر کے افسران نے کوئی موقف نہیں دیا۔
بدھ, دسمبر 31, 2025
بریکنگ نیوز
- بانی تحریک انصاف کو کوئی این آر او نہیں ملےگا، گورنر فیصل کریم کنڈی
- پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
- افغان طالبان کی علم دشمن پالیسیاں، کتب پر پابندیاں، فکری آزادی خطرے میں
- جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان
- پشاور پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
- نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ، مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت
- بانی پی ٹی آئی کے رہا نہ ہونے کے پیچھے وجوہات کیا ہیں ؟
- بانی سے ملاقات کروانے کیلئے بیرسٹر گوہر کی صاحب اقتدار سے بھیک

