Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا: گورنر پنجاب

ورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، جس کے بعد نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی کے لیے میں نے ذاتی طور پر تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے، چاہتے ہیں جتنی جلدی نواز شریف ملک سے باہر جا سکتے ہیں جائیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سے کبھی انکار نہیں کیا، وہ میرے لیے ہائی پروفائل مریض ہیں، نواز شریف جب اسپتال سے گئے تو ان کے پلیٹیلیٹس 28 ہزار تھے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج سے متعلق وزارت داخلہ نے خط لکھا کہ بورڈ سے مشورہ لے کر دیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات بورڈ میٹنگ ہوئی جس نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی سفارش کی گئی، بورڈ سے پوچھا گیا کہ نواز شریف کے ایسے کون سے ٹیسٹ ہیں جو بیرون ملک سے ہو سکتے ہیں، بورڈ کو کہا گیا کہ آپ کی رپورٹ ناکافی ہے، دوبارہ تفصیلات سے آگاہ کریں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے بورڈ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا، نواز شریف کی صحت سے متعلق تشکیل دیا گیا بورڈ آج دوبارہ بیٹھے گا، وزارت داخلہ کو بورڈ کی تفصیلی رپورٹ بھیجیں گے، بورڈ سے تفصیلات مانگنا ہمارا حق ہے، بورڈ سے تفصیلات کے بعد وزارت داخلہ کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.