Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان امن عمل میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہیں،جرمن وزیر خارجہ

پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی پرتشویش ہے،مسئلہ کشمیرکےحل اورکشیدگی میں کمی کےلیےمذاکرات ہونے چاہئیں، مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے۔جرمن وزیر خارجہ ...خطےمیں چیلنجزسےنمٹنےکےلیےپاکستان اقدامات کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی

0 63

اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو انتہائی ابتر قرار دیتے ہوئےمسئلےکےحل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

جرمن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمن ہم منصب کو پلوامہ واقعے کی صورت حال سے آگاہ کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کا بتایا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کا مؤقف رہا ہےکہ افغان مسئلےکاحل جنگ نہیں مذاکرات ہیں اورافغانستان میں امن کےلیےمذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے،افغان امن مذاکرات میں پیش رفت پرمطمئن ہیں،خطےمیں چیلنجزسےنمٹنےکےلیےپاکستان اقدامات کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ علاقائی اورعالمی مسئلہ ہے،دہشت گردوں نےپشاور میں آرمی پبلک اسکول پرحملہ کیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتےہوئے وزیرخارجہ نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، مسئلے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

اس موقع پر جرمنی کے وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی پرتشویش ہے،مسئلہ کشمیرکےحل اورکشیدگی میں کمی کےلیےمذاکرات ہونے چاہئیں، مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان افغان امن کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.