Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان صوبہ لوگرمیں امریکی فوجیوں کی شدیدبمباری،25شہید،11زخمی 

کابل۔پاک افغان سرحد پرواقع افغان صوبہ لوگرمیں امریکی فوجیوں کی شدیدبمباری کےنتیجےمیں کئی اہم کمانڈروں سمیت25طالبان شہید جبکہ11 زخمی ہوگئے۔

شہید وزخمی ہونےوالوں میں افغان شہری اوربچےبھی شامل بتائےجاتےہیں۔موصولہ اطلاعات کےمطابق پیرکی شام امریکی فوجیوں نے صوبہ لوگرکے صدرمقام پل عالم کے علاقے کمال خیل میں ایک مسجد کونشانہ بنایاجس میں مبینہ طورپرطالبان جمع تھے۔

صوبہ لوگرمیں تعینات افغان آرمی کمانڈرکرنل عبدالمتین حسن خیل کےحوالےسےافغان میڈیا نےبتایاہےکہ امریکی بمباری کےنتیجےمیں 25 طالبان جاں بحق اور11زخمی ہوگئےہیں۔

اْنہوں نےافغان شہریوں کی ہلاکت کی تردید نہیں کی اورکہاکہ ہوسکتا ہےکہ حملےمیں افغان شہری بھی ہلاک ہوگئےہوں۔ادھرصوبہ لوگر کےصوبائی کونسل کےممبرناصرغیرت کےمطابق امریکی طیاروں نےکمال خیل میں ایک مسجد کو نشانہ بنایاجس میں طالبان اکٹھا ہوگئےتھے تاہم افغان وزارت داخلہ نےاس دعویٰ کو مستردکیا ہےاور اپنےبیان میں کہاہےکہ صوبہ لوگر میں ہونے والی بمباری میں22طالبان ہلاک ہو گئےہیں جن میں ایک اہم کمانڈر نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔

افغان فوجی حکام کےمطابق ہلاک ہونےوالوں میں طالبان کےریڈ یونٹ کےقدرت نامی اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔مقامی افغان شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق افراد میں پانچ افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ بچوں سمیت 11افغان شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کےمطابق طالبان نےصوبہ لوگرمیں ہونےوالی بمباری کی تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ امریکی فوجیوں کی بمباری کےنتیجےمیں24 افغان شہری جاں بحق اور10دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق طالبان میں قاری اسحاق اور ابوبکر نامی طالبان بھی شہیدہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.