Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانوی شاہی جوڑا تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گیا

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور دیگر حکام نے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جبکہ بچوں نے شاہی مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

قبل ازیں شاہی مہمانوں کے استقبال کے لیے نورخان ایئربیس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں اور شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر خوشی ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا، شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا جبکہ وہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔’

شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ سمیت پہلی مرتبہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے۔ شاہی جوڑا 5 دن تک پاکستان میں قیام کرے گا، جوڑا اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.