Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی آر ٹی: ایف آئی اے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی

بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئیندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.