Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جشن بہاراں کی مناسبت سے میڈیاسپورٹس فیسٹول پشاور میں شروع

فیسٹیول کا افتتاح ضلع ناظم محمد عاصم خان،گیمز طہماس خان گرائونڈ،قیوم سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں

پشاور۔جشن بہاراں کی مناسبت سےمیڈیاسپورٹس فیسٹول پشاورمیں شروع ہوگیا،فیسٹول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کےموقع پرضلع ناظم محمد عاصم خان اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد خان مہمانان خصوصی تھےجنہوں نےباقاعدہ فیسٹیول کاباضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پرموسیقی کابھی اہتمام کیاگیاتھاجس میں صحافیوں اورشہریوں نےکثیر تعدادمیں حصہ لیا۔ضلع ناظم محمد عاصم خان کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاورجمشیدخان بلوچ کےزیراہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کےسلسلےمیں منعقدہ میڈیاسپورٹس فیسٹول منعقد ہورہی ہےجس میں پشاورپریس کلب،خیبر یونین آف جرنلسٹس،سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن،فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن ،ویڈیوجرنلسٹس ایسوسی اورکرائمزجرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہے،ان گیمزمیں آرچری،فٹ سال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،سنوکرسمیت مختلف کھیلوں کےمقابلےکھیلےجارہے ہیں،جوکہ طہماس خان گرائونڈاورقیوم سٹیڈیم میں کھیلےجارہے ہیں۔

رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ میڈیاسپورٹس فیسٹول کےافتتاحی تقریب کےموقع پرضلع ناظم محمد عاصم خان نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ انکی کوشش ہوتی ہےکہ شہر میں بسنے والےہرطبقے کےلوگوں کوصحت مندانہ تفریح کےمواقع مہیاہوںاورخوشحال زندگی بسر کرسکے،تاکہ انکی زندگی میں ایک اچھی تبدیلی لائی جائے اوراسی مقصد کیلئے ہم نےسکول،کالجز سمیت نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ چھوٹےقد کےافراد،خواجہ سراءاور چالیس سال سےزائد کےعمر والےلوگوں کیلئےبھی کھیلوں جیسی صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے ہیں اور آج پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیاسے وابستہ صحافیوں کی تفریح کیلئے سپورٹس فیسٹول کا کامیاب انعقاد کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد خان نےمیڈیا مین کیلئےمنعقدہ سپورٹس کو فیسٹول کو ایک اچھا اقدام قراردیتے ہوئےکہاکہ انشاءاللہ اسکےبہت اچھےثمرات نکلیںگے کیونکہ ہمارے صحافی بھائی دن رات مختلف شعبوں میں رپورٹنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں،آج انکی ذہنی نشونماکیلئے بہترین پروگرام کاانعقادہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.