Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبائلی اضلاع سے نو منتخب 3 ارکانِ صوبائی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

0 303

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نو منتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی نے حیران کن طور پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے پی کے اسمبلی میں قبائلی اضلاع سے نومنتخب 3 ارکان صوبائی اسمبلی بلاول، شفیق اور عباس الرحمان نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ خفیہ رائے شماری کا مقصد ہی اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنا ہوتا ہے، ایسا کیوں سمجھا جاتا ہے کہ جیتنے والے نے ہی ہارس ٹریڈنگ کی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.