Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ لوئر دیر پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈہ کی حدود گوسم میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں رحمت اللہ جان ولد محمدا جان،حمید اللہ ولد رحمت اللہ جان اور ریاض،اسماعیل پسران حمید اللہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اندراج مقدمہ یا کسی قسم کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.