Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سپرلیگ کےمیچز میرانشاہ اورمیں بھی کرائےجائیں گے۔ترجمان پاک فوج

کراچی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی کرائے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ کےچوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنےکیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، پی ایس ایل میچز میرانشاہ، مظفر آباداور خیبر میں بھی کرائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی، وہ تمام میچز پاکستان میں کروانے کیلئے پرعزم ہیں اور جس طرح سیکیورٹی فورسز نے کام کیا، اسے ریورس نہیں کیاجاسکتا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں آئندہ سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.