Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئٹہ، نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت 9 افراد شہید

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 9 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ بم امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے دوران مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک کی مذہبی و سیاسی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.