Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 14 ملازمین ضلع بدر

خیبرپختونخوا حکومت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے چودہ ملازمین کو ضلع بدر اور دوردراز علاقون میں تعینات کرتے ہوئے برسر احتجاج ڈاکٹروں اور دیگر ملازمینوں کیخلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم ٹی آئی قانون کے تحت ہڑتالی ملازمین کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے۔

ان ملازمین میں سے بیشتر کا تور غر اور کوہستان ایسے صوبے کے دوردراز علاقوں میں تبادلہ کروایا گیا ہے جن میں بعض لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مظاہروں میں شریک سویپرز اور پیرامیڈیکس جیسے دیگر ملازمین کا بھی دیگر اضلاع تبادلہ کروایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.