Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آزادی مارچ شروع 27 اکتوبر کو ہوگا لیکن اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہو گا. مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ شروع 27 اکتوبر کو ہوگا لیکن اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہو گا۔

مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کارکنان پر امن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں ، اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

ادھر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کر لیں، حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔  لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیمار ذہنیت کی سوچ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئیں۔

اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ سفارشات تیار کر لی ہیں حتمی منظوری کیلئے شہباز شریف جمعرات کو نواز شریف سے ملیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء آزادی مارچ کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات دینے کی بجائے 2014 کے دھرنے کے متعلق اپنے بیانات دیکھیں۔ں تو ان کی پارٹی مولانا کے دھرنے میں شامل ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.