Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافےکی منظوری دیدی ہے۔اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافےکی منظوری دیتےہوئےسوئی ناردرن اور سدرن کےٹیرف میں اضافےکافیصلہ وفاقی حکومت کوارسال کردیاہے،اوگرا کی منظوری کےبعد گیس151 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف میں مکمل اضافہ27ستمبر2018 کو صارفین پرمنتقل نہیں کیا تھا،سوئی سدرن اورسوئی ناردرن نے اوگرا میں ٹیرف پرنظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں،حکام کا کہناہےکہ وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سےمنظور کردہ ٹیرف صارفین پر منتقل کرے یا سبسڈی دے،ذرائع کے مطابق حکومت نے سبسڈی نہ دی تو گیس کمپنیوں کو 170 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.