Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف نےاپنی پوزیشن بدلی ہےلہٰذا معاہدہ اچھا ہوگااسکےقریب آگئے ہیں۔اسد عمر

پشاور: وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے لہٰذا معاہدہ اچھا ہوگا اور اس کے قریب آگئے ہیں۔

پشاورمیں سرحد چیمبرآف کامرس میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےاسد عمرنےکہاکہ آئی ایم ایف اورپاکستان کےاعدادو شمار کےفرق میں کمی آئی ہے،آئی ایم ایف نےاپنی پوزیشن بدلی ہے،ان سےاچھا معاہدہ ہوگااورلگتاہےکہ معاہدے کےقریب آگئےہیں،ضرورت اس بات کی ہےکہ اس معاہدے کو آخری بنائیں۔

وزیر خزانہ کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف سےپاکستان کی معیشت کیلئےاقدامات پراتفاق رائےہوا،وزیراعظم نےکہا آئی ایم ایف سےمعاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کسی نے باہر آکر ٹھیک نہیں کرنا، ہم ہی اسے ٹھیک کریں گے، ہم بہتر فیصلے کریں گے تو معیشت اٹھے گی اور یہ صرف سرمایہ کاری سے ہوگا۔اسد عمرکا کہنا تھاکہ باتیں بہت ہوگئیں اب کام شروع کرنا ہے،ٹیکس نیت کا دائرہ وسیع کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، ایف بی آر کے چھاپوں اور اور آڈٹ سے ٹیکس نہیں بڑھےگا،کوشش ہےکہ چھوٹےتاجر کےلیے انتہائی آسان سسٹم لائیں جو ایک صفحے کا ہو اور سال میں ایک مرتبہ ٹیکس جمع کرانا ہوگا،وہ سسٹم اسلام آباد میں کامیاب ہوگا جس کے بعد ملک بھر میں نافذ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا اگلے بجٹ میں خواہش ہےکہ تمام لوگوں کے لیے ٹیکس فارم میں آسانی پیدا کی جائے اور جمع کرانے کے طریقہ کار میں بھی آسانی ہو،ابھی اس کام کی ابتدا ہے،آگے مزید چیزیں بہتر کریں گے جو آئندہ بجٹ میں ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیمبر کے لوگوں کے سوال سے لگتاہےکہ پشاور کے کچھ لوگ تحریک انصاف سے خوش نہیں لیکن اب یہ پی ٹی آئی کا شہر بن گیا ہے، اس کا وزیراعظم پر زیادہ حق ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ الگ سے ٹیکسٹائل منسٹر کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، سال میں دو ماہ ایسے ہوتے ہیں جس میں کے پی سے گیس نہیں آتی، ٹاپی گیس منصوبہ ختم نہیں ہوا اس پر کام جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.