Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوگیا

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا،آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300اور85 کلو کی بوری کی قیمت میں900روپے تک اضافہ ہوگیا۔ا،آٹے کا20 کلو تھیلا800 سے بڑھ کر 1100 جبکہ 85 کلو کی بوری4100 سے بڑھ کر 5000 تک فروخت ہونے لگی۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب میں مل مالکان آٹا خیبرپختونخوا کو کوٹے کے مطابق نہیں سپلائی کررہے۔

دوسری جانب سپلائی کے مقامات پر غیرقانونی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔شہریوں نے آٹا مہنگا ہونے کا زمہ دار حکومت کو ٹھرایا۔ دکانداروں کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے چند دن میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.