Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا حکومت نےصوبہ بھر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے صوبہ بھر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر مین کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی محمود کے ایک اور عزم کی تکمیل کی ہے۔

معاون خصوصی کے مطابق چار ماہ قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے پی ڈی اے سے کثیر المنزلہ عمارات کے ذیلی قوانین کی منظوری دی تھی جس کی رو سے صوبہ کے پہلے دو کمرشل کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی منظوری یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں دی گئی ہے، چھ اور چار کنال کی اراضی پر سولہ منزلہ دو عمارتوں کی تعمیر سے کم اراضی پر زیادہ آبادی کا تصور شرمندہ تعبیر ہو گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس سے قبل صوبہ میں سات منزلہ سے زائد عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں تھی جس سے تعمیراتی صنعت کو کافی مشکلات کا سامنا تھا لیکن وزیراعلٰی کے حالیہ اقدام سے کمرشل زمینوں کو کثیرالمنزلہ بنانے کیلئے کمرشل پلاٹس کے مالکان کیلئے سنہری مواقع پیدا ہوئے ہیں جس سے نہ صرف تعمیراتی شعبے میں روزگار کے مواقع اُبھر آئیں گے بلکہ صوبے کی زرعی اراضی کو تعمیرات کی زد میں آنے سے تحفظ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.