Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم کرنےکی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے تاہم عدالت نواز شریف کی مرکزی اپیل سے قبل جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ کرے گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

نواز شریف نے ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے‎۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.