Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ, پاک فوج کا لانس نائیک شہید

 شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوران  پاک فوج کے لانس نائیک ارشاد خان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ارشاد خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے 26 سالہ لانس نائیک ارشاد خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی  شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.