Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران نیازی ضد،انا اورتکبرکو چھوڑ کرمعیشت کو ترجیح دیں،شہباز شریف

پہلے دن کہا تھا معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے،مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے، مسلم لیگ (ن)کے صدرکا اسد عمر کے استعفیٰ پررد عمل

اسلام آباد ۔پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نےوزیر خزانہ اسد عمرکےوزارت چھوڑنےکےفیصلےپر رد عمل کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ پہلےدن کہاتھا پاکستان کی معیشت انا،ضد اورتکبرکی زد میں ہے،عمران نیازی ضد،انا اور تکبرکو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں،مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

جمعرات کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاکہ پہلےدن کہا تھاکہ پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی صاحب ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔

انہوں نےکہاکہ پہلےدن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی۔انہوں نےکہاکہ وقت ضائع نہ کیاجاتا تو ملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔شہبازشریف نےکہاکہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو معاشی اقتصادی لحاظ سےسنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.