Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لکی مروت: دیوار کے تنازعے پر چچا نے سگے بھتیجے قتل کر دئیے

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک شخص نے دیوار کے تنازعے پر اپنے دو بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تترخیل علاقے میں پیش آیا جہاں تھانہ غزنی کی حدود میں رحمت اللہ نامی ملزم نے دیوار کے تنازعے پر عرفان اللہ اور حیات اللہ نامی اپنے دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں جاں بحق ہوگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق وقوعہ کے بعد اہل علاقہ نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تترخیل رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیں تاہم ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود ڈاکٹر نہیں آیا جس کے بعد وہ لاشیں پولیس کے تعاون سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جانے پر مجبور ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحمت اللہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.