Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسئلہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے،سیکرٹری خارجہ 

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا، پلوامہ واقعے پر بغیر تصدیق کے پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں، تہمینہ جنجوعہ کی سفیروں کو بریفنگ 

اسلام آباد۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےپلوامہ حملہ پربھارت کےاوچھےہتھکنڈے کے حوالے سے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔

ہفتہ کو سیکرٹری خارجہ نےاقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کےغیرمستقل ممالک کےسفیروں کو بریفنگ کی۔ ترجمان  دفترخارجہ کےمطابق بریفنگ کا مقصد بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد لگائے گئے بے جا الزامات پر حقاق بیان کرنا تھا۔

ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پرمتضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کےبرخلاف ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نےکہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق غیر ملکی سفیروں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نےبھارتی الزامات کو مسترد کردیا، پلوامہ واقعے پربغیر تصدیق کے پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں۔ سیکرٹری خارجہ  نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.