Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا تھا، کلبھوشن کا اعتراف

لاہور۔گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کے اقرار نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا۔ سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےعالمی عدالت میں جواب جمع کرایا ہےکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نےاعتراف کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ کلبھوشن کو حسین مبارک پٹیل نام کا پاسپورٹ بھارتی حکومت نے جاری کیا، کلبھوشن جاسوس ہے۔

تحریری جواب میں کہاگیاکہ ویانا کنونشن کےتحت کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی جاسکتی،پاسپورٹ جعلی تھا تو کلبھوشن نے17بار ممبئی اور دہلی کاسفر کیسے کیا۔ بلوچستان سےپکڑا گیا کلبھوشن یادیو1345 معصوم پاکستانی شہریوں کےقتل میں براہ راست ملوث ہے۔ دی ہیگ میں جاسوس یادیو کیس کی سماعت اٹھارہ فروری سے شروع ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.