Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے سخت حکومتی مؤقف کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور(ن) لیگ عدالت سے ریلیف ملنے کے لیے پرامید ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تاخیری حربوں کے ذریعے نوازشریف کی زندگی اور صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار بے حس اور سنگ دل حکومت ہو گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرے گی اورعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ جاتی عمرہ میں نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ شہبازشریف کی زیرصدارت جمعرات کو ماڈل ٹاؤن میں اجلاس بھی بلایا گیا ہے اور 3 بجے پریس کانفرنس میں عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نواز شریف کی صحت کی تشویش ناک صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں 80 لاکھ  پاؤنڈ، 2 کروڑ 50 لاکھ  امریکی ڈالر، 1.5 ارب روپے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی ہے۔

نوازشریف یا شہبازشریف وزار ت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کو شورٹی بانڈ جمع کرواسکتے ہیں، جب کہ نوازشریف روانگی کی تاریخ سے چار ہفتوں کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کروا سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.