Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل ایکشن پلان:صوبائی حکومتوں نے 182 مدارس،34 اسکول وکالجز اور5 اسپتالوں کو اپنی تحویل میں لیا

اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کے تحت 121 افراد کو اب تک حفاظتی تحویل میں لےلیاگیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیےکےمطابق نیشنل ایکشن پلان کےتحت صوبائی حکومتوں نے182 مدارس،34 اسکول وکالجز اور 5 اسپتالوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔

اس کےعلاوہ صوبائی حکومتوں نے163 ڈسپنسریوں،184 ایمبولینسز اور8 دفاتر کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہے، وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہےکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.