Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کل ایران، سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل ( 12 اکتوبر کو) ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی کوشش کے لیے دونوں ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ایران جائیں گے جہاں وہ رات میں قیام کریں گے اور 13 اکتوبر (بروز اتوار) کو ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

حسن روحانی سے ملاقات کے بعد وہ اسی روز ریاض کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ روز ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کے دورے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘ وزیراعظم کے دوری سعودی عرب اور ایران کے امکانات ہیں‘ تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ، سعودی عرب کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا اقدام اٹھارہے ہیں۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان سے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں مدد طلب کی تھی کیونکہ سعودی عرب جنگ سے گریز کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے ثالثی کی پیشکش قبول کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اسے خ امریکا اور دیگر مغربی فورسز کے انخلا سے مشروط کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.